راولپنڈی پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، 85 عدالتی مفرو رو اشتہاری مجرمان گرفتار

پیر 1 ستمبر 2025 17:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) راولپنڈی پٹرولنگ پولیس نے85 عدالتی مفرو رو اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ریجنل آفیسر ڈی ایس پی محمد عرفان بٹ کی سربراہی میں گزشتہ ماہ میں 85 ایف آئی آر کا اندراج کر کے ایک عدد پسٹل معہ 5 روند، 2 چوری شدہ گاڑیاں ،ایک موٹرسائیکل اور ایک لیٹر شراب برآمد کی۔

ریجن کے مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب 43 مجرم اشتہاری ، 42 عدالتی مفرور گرفتار کیے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 30755 ای چالان کیے گئے جبکہ گاڑیوں میں غیرمعیاری گیس سلنڈر نصب کرنے پر 61 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ای ایپ چیکنگ میں 87922 شہریوں اور 340816 وہیکل چیک کیے گئے۔ دوران سفر 271 پریشان حال مسافروں کی مدد کی گئی۔ جس میں 3 فرسٹ رسپانڈ اور طبی امداد شامل ہے۔ 4 گمشدہ بچوں کو بحفاظت ورثاء کے حوالے کیا۔ 548 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ 1651 کم عمر جبکہ 2186 افراد کے بغیر کاغذات و ہیلمٹ موٹرسائیکل بند کیے گئے۔