ملک میں کھیلوں کا نیا ٹیلنٹ ابھارنے کے لئے تعلیمی ادارے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں، صباء شمیم جدون

پیر 1 ستمبر 2025 18:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ویمنز کمیشن کی رکن اور صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (ویمنز ونگ) صباء شمیم جدون نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کا نیا ٹیلنٹ ابھارنے کے لئے تعلیمی ادارے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری سپورٹس تنظیموں کو ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور زیادہ سے زیادہ گراس روٹ سطح پر یوتھ اور جونیئر کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کرے۔ ان مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ اس نئے ٹیلنٹ کو تربیتی کیمپ میں مزید تربیت دے کر نکھارا جائے تاکہ یہ ٹیلنٹ بین الاقوامی سطح پر ٹورنامنٹس میں شرکت کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔