مظفرگڑھ ،نامعلوم حملہ آوروں نے سوئے ہوئے میاں کو قتل اور بیوی کو زخمی کر دیا،پولیس ذرائع

پیر 1 ستمبر 2025 18:05

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) نامعلوم حملہ آوروں نے سوئے ہوئے میاں بیوی پر حملہ کرکے خاوند کو قتل اور بیوی کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس زرائع کے مطابق کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید کے چک 566 ٹی ڈی اے میں سوئے ہوئے میاں بیوی پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا، اس حملے میں شوہر بلال جاں بحق، بیوی نور فاطمہ زخمی ہو گئی،دونوں کی عمریں 28 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اہم شواہد اکٹھے کر لئے،نامعلوم حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ صدر چوک سرور شہید نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔\378