وفاقی وزیرریلوے گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین کے کوارٹرز کی خستہ حالی کا نوٹس لے لیا

پیر 1 ستمبر 2025 18:27

وفاقی وزیرریلوے گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین کے کوارٹرز کی خستہ حالی کا نوٹس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے کے گریڈ 1تا 4کے ملازمین کے کوارٹرز کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس سے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

محمد حنیف عباسی نے کہا کہ خستہ حال کوارٹرز کی مرمت و بحالی کے لیے فوری تخمینہ لگا کر عملی اقدامات کیے جائیں گے،ملازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، ریلوے کے ملازمین ہی اصل اثاثہ اور ریلوے کا حقیقی انجن ہیں،ریلوے ملازمین کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :