تربیلا ڈیم کے اسپل ویزکھول دئیے گئے، پانی کا مجموعی اخراج 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا

پیر 1 ستمبر 2025 19:27

تربیلا ڈیم کے اسپل ویزکھول دئیے گئے، پانی کا مجموعی اخراج 2 لاکھ 50 ہزار ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھول دئیے گئے ہیں، پانی کا مجموعی اخراج 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیم انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت کے پیشِ نظر دریا کے کناروں، پلوں اور پانی کے قریب جانے سے گریز کریں۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :