سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس

پیر 1 ستمبر 2025 19:27

سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا پاک فوج کے  ہیلی کاپٹر حادثے پر  اظہار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) سابق وزیراعلی پنجاب و مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے افسران اور جوان قوم کا فخر ہیں اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔حمزہ شہباز نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔