Live Updates

ہزاروں دیہات ڈوب گئے لیکن حکمران دفتر سے نکل کے ویڈیو بناتے اورغائب ہو جاتے ہیں

ٹھوکر سے ہیڈ بلوکی تک بائیں طرف کوئی علاقہ نہیں بچا ہر طرف پانی ہی پانی ہے ، زرعی نقصان کا ازالہ اس حکومت کے بس کی بات نہیں۔ رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 1 ستمبر 2025 19:18

ہزاروں دیہات ڈوب گئے لیکن حکمران دفتر سے نکل کے ویڈیو بناتے اورغائب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 ستمبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب کی صورتحال یہ ہے کہ ٹھوکر سے لے کرہیڈ بلوکی تک بائیں طرف کوئی علاقہ نہیں بچ سکا اور ہر طرف پانی ہی پانی ہے ۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ زرعی نقصان کہیں زیادہ ہے اور ہر روز یہ بڑھتا جا رہا ہے۔ یہاں حکومت کی کارکردگی صرف ویڈیوز تک محدود ہے،رنگ روڈ کے پاس کشتیوں کے اندر کچھ ورکرز صرف ویڈیو بنا رہے تھے تاکہ اپنے باسز کو اپنی کارروائی دکھاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ زرعی نقصان کا ازالہ اس حکومت کے بس کی بات نہیں ہے،ان کی قابلیت ہم پچھلی دو فصلوں میں دیکھ ہی چکے ہیں،تمام کسان اور پاکستان کی فوڈ سکیورٹی اس وقت سنگین خطرے سے دوچار ہے ،ہزاروں دیہات ڈوب چکے ہیں لیکن حکمران چند لمحات کے لیے دفتر سے نکل کے ویڈیو بناتے ہیں اورغائب ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

  قومی اسمبلی نے معمول کی کارروائی روک کر موجودہ سیلابی صورتحال پر بحث کی تحریک منظور کر لی۔

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن سید نوید قمر نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں،ایوان میں معمول کی کارروائی روک کر اس صورتحال کو زیر بحث لایا جائے۔بعد ازاں انہوں نے تحریک پیش کی کہ وقفہ سوالات اور معمول کی کارروائی معطل کی جائے۔سپیکر نے تحریک ایوان میں پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ اسی طرح اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے 19ویں اجلاس کے لئے ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں قومی اسمبلی کے 19 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی اسمبلی کے 19 ویں اجلاس میں پاکستان کو درپیش وسیع اور شدید سیلابی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ایڈوائزری کمیٹی نے قومی اسمبلی کے موجودہ 19 ویں اجلاس کو سیلابی صورتحال کے حوالے سے مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔قومی اسمبلی کے 19 ویں اجلاس میں وقفہ سوالات کو موخر کر کے سیلابی صورتحال پر خصوصی بحث کی جائے گی۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اپوزیشن ارکان قائمہ کمیٹیوں کا حصہ رہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات