پنجگور ،نشہ کرنے والے افرا دکی یلغار ،کھجوروں کی چوری زوروں ،کاشتکار پریشان

پیر 1 ستمبر 2025 19:25

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء) پنجگور شہر اور مضافاتی علاقوں میں نشہ کرنے والے افرا دکی یلغار سے کاشتکار پریشان کھجوروں کی چوری زوروں پر کاشتکاروں کی سال بھر کی محنت ضائع ضلعی انتظامیہ پولیس سے منشیات کے اڈوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ اور کجھور کے بیوپاریوں کو بھی اس بات کا پابند بنائیں کہ وہ نشائیوں اور غیر متعلقہ افراد سے کجھوریں نہ خریدیں خلاف ورزی پر کارروائیاں کریں تفصیلات کے مطابق پنجگور شہر منشیات کے عادی افراد کے ہاتھوں یرغمال ہے اور ساتھ میں زمیندار طبقہ نشائیوں کی وجہ سے اپنی سال بھر کی محنت سے بھی محروم ہورہے ہیں کجھور کی تیار فصل نشائیوں کے ہھتے چڑھ گیا ہے وہ رات کو کجھوریں چوری کرکے بیوپاریوں کے ہاتھوں جاکر فروخت کرتے ہیں جس سے غریب کاشتکاروں کو بڑے پیمانے پر مالی نقصانات اٹھانا پڑرہے ہیں پنجگور کے زمینداروں نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں بڑھتی ہوئی وبا پر قابو پانے کے لیے زہر کا دھندا کرنے والوں کا محاسبہ کریں اور زمینداروں کے فصلات جو انہی اڈوں پر پروروش پانے والے نشائیوں کی وجہ سے چوری ہورہے ہیں تحفظ کے لیے اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کجھور اور اسکریپ کے کاروبار کرنے والوں کو سختی سے تاکید کریں کہ وہ غیر متعلقہ اشخاص اور نشائیوں سے چیزین نہ خریدیں اگر کسی نے خلاف ورزی کیا تو اسکے خلاف بھی قانون کو حرکت میں لاکر ایف آئی آر درج کریں