گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج آٹھمقام کا شاندار رزلٹ،ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

پیر 1 ستمبر 2025 20:17

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج آٹھمقام کا شاندار رزلٹ،ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج آٹھمقام نے ایک بار پھر تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ایف ایس سی پری میڈیکل کی ہونہار طالبہ علینہ نور دختر صداقت میر نے 1118 نمبرات حاصل کر کے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

علینہ نور کی اس غیرمعمولی کامیابی پر ادارے کی اساتذہ، والدین اور ہمنواہ طلبہ و طالبات نے دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی نہ صرف ادارے بلکہ پورے ضلع کے لیے باعثِ فخر ہے۔پرنسپل گرلز ڈگری کالج نے علینہ نور اور دیگر کامیاب طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں محنت، لگن اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے بھی علینہ نور کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے سے آگے بڑھتی رہیں گی اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔

متعلقہ عنوان :