Live Updates

ابتک ایک لاکھ سے زائد سیلاب متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے‘ خواجہ عمران نذیر

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کے لئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں

پیر 1 ستمبر 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر صوبہ بھر میں صحت کے حوالے سے طبی امداد کے کاموں کی نگرانی میں مصروف عمل ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ابتک ایک لاکھ سے زائد سیلاب متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے،محکمہ صحت و آبادی نے 850سے زائد ریلیف کیمپس قائم کئے ہیں جہاں پر سانپ کے کاٹے کی ویکسین سمیت تمام وبائی امراض و دیگر بیماریوں سے بچاو کی ادویات موجود ہیں۔

خواجہ عمران نذیر نے مذید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کے لئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ خواتین کے دیگر مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف خود خاتون ہیں اور خواتین کے مسائل کا بخوبی ادراک اور درد رکھتی ہیں- صوبائی وزیر صحت و آبادی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خواتین کی ہائی جین کے مسائل کے حل کے لئے بھی ضلعی انتظامیہ کر متحرک کر دیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کلینک آن ویلز اور موبائل فیلڈ ہسپتال طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مریم نواز کلینک آن ویلز جیسے انقلابی منصوبے کی اہمیت اب سامنے آگئی ہے جو ہر ریلیف کیمپ میں موجود ہے اور آفت زدہ علاقوں میں عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں- انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ریلیف کیمپ میں کلینک آن ویلز مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ متاثریں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات مہیا کی جا سکیں- پنجاب کے تاریخی سیلاب میں متاثرین کو ہر قسم کی طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہی-وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف 24 گھنٹے کلینک آن ویلز اور فیلڈ ہسپتالوں میں موجود ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات