والدین اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کی خاطر ہر بار پولیو کی ویکسین ضرور پلائیں، ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی

پیر 1 ستمبر 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر سات روزہ پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے سات روزہ پولیو مہم کے پہلے دن فیلڈ میں جا کر پولیو ورکرز کی کارکردگی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے اور انکی فنگر مارکنگ کا جائزہ لیا ۔

ڈی سی چمن نے وہاں موجود والدین اور سرپرستوں سے ملاقات کی۔ ڈی سی چمن نے انھیں پولیو ویکسین کی افادیت اور اہمیت سمجھاتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے پانچ سال تک کی بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کی خاطر ہر بار پولیو کی ویکسین ضرور پلائیں تاکہ ہمارے مستقبل کے یہ ہونہار بچے ایک خوشحال اور صحت مند زندگی گزار قابل رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے پولیو ویکسین اور تمام حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرانے کیلئے تمام حفاظتی انتظامات اور اقدامات اٹھا رہے ہیں اسلئے والدین سرپرست پڑھے لکھے باشعور افراد علماء کرام اساتذہ میڈیا اور علاقے کے مشران و معتبرین پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

اس موقع پر ڈی سی چمن نے پولیو افسران اور ورکروں کو سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہیں۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پولیو آفیسران اور ورکروں کو اکیلا نہ چھوڑا جائے اور آخری وقت تک ڈیوٹی کی انجام دہی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے ہوئے سر انجام دیں مزید برآں اے سی چمن امتیاز علی بلوچ اور اے سی چمن سیٹی عزیز اللہ کاکڑ نے بھی فیلڈ میں جا کر پولیو ٹیموں کی کارکردگی سکیورٹی اور بچوں کی فنگر مارکنگ وال مارکنگ کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :