سندھ کے بیراجز پر پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری

پیر 1 ستمبر 2025 21:50

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) سندھ کے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے شام 6 بجے کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔ محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق پیر کی شام 6 بجے گڈو بیراج پر اپ اسٹریم 350742 جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں 336627 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق سکھر بیراج پر اپ اسٹریم 285487 کیوسکس اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 234،717 کیوسک رہا ۔ کوٹری بیراج پر اپ اسٹریم 273،844 جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 244،739 کیوسک نوٹ کیا گیا ۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا کہنا ہے کہ بیراجوں پر پانی کی آمد اور اخراج کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :