ضلع بھر میں پلاسٹک بیگز (تمام اقسام) کی تیاری، خرید و فروخت، ترسیل اور استعمال پر فوری طور پر پابندی

پیر 1 ستمبر 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) کوئٹہ میں پلاسٹک بیگز (تمام اقسام) کی تیاری، خرید و فروخت، ترسیل اور استعمال پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے آفس سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ، صفائی ستھرائی اور عوامی صحت کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام دکاندار، ہول سیلرز، ریٹیلرز اور عوام الناس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حکم کی پابندی کریں۔

ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں اچانک معائنہ کریں گی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام کو یہ بھی تلقین کی گئی ہے کہ وہ ماحول دوست متبادل جیسے کپڑے یا کاغذ کے تھیلے استعمال کریں تاکہ ضلع کو صاف، سرسبز اور صحت مند بنایا جا سکے۔یہ پابندی فوری طور پر نافذالعمل ہوگی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔

متعلقہ عنوان :