عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا پی پی ایچ آئی کی اولین ترجیح ہے،ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر مرشد دشتی

پیر 1 ستمبر 2025 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی مرشد دشتی نے بی ایچ یوز ڈگارو، نوگوڈو اور چب ریکانی کا مانیٹرنگ دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے عملے کی حاضری رجسٹر، او پی ڈی ریکارڈز اور دیگر متعلقہ دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

مرشد دشتی نے طبی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور عملے کو اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا پی پی ایچ آئی کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :