
حکومت کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے،مولانا عبد الحق ثانی
سیلاب متاثرہ علاقوں کو فوری آفت زدہ قرار دے کر دوبارہ بحالی کیلئے حکومت فوری بھرپور پیکیج کا اعلان کرے،امر جے یو آئی (س)
منگل 2 ستمبر 2025 02:55
(جاری ہے)
مولانا عبد الحق ثانی نے اس موقع پر شہید ہونے والے سیلاب زدگان کے لواحقین کے ہاں حاضری دی اور تعزیت پیش کی، دریں اثنا مولانا عبدالحق ثانی نے پیر بابا بونیر میں واقع مختلف فلاحی و سیاسی تنظیموں کی جانب سے قائم امدادی کیمپوں کا دورہ کیا۔
جمعیت علما اسلام کے امدادی کیمپ میں مفتی فضل غفور سے ملاقات کی، الخدمت فانڈیشن کے امدادی کیمپ میں جماعت اسلامی کے مقامی ذمہ داران حلیم باچا، عبد الغفار صاحبان سے ملاقات کی، خدائی خدمت گار کیمپ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر استقبال خان ، حمایت اللہ مایار و دیگر سے ملاقاتیں کیں۔ مولانا عبد الحق ثانی نے متعدد امدادی کیمپوں کا دورہ کیا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔بعد ازاں مولانا عبد الحق ثانی نے سیلاب سے متاثرہ پیر بابا بازار اور بیشونئی گاؤں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ یاد رہے پچھلے ہفتے جمعیت علما اسلام و جامعہ دارالعلوم حقانیہ کی جانب سے ایک بھرپور امدادی قافلہ سیلاب زدہ علاقوں بونیر، سوات وغیرہ کا تفصیلی دورہ کرچکا ہے اور متاثرین سیلاب کے ساتھ اس کٹھن مرحلہ میں مالی و بدنی امدادی سرگرمیاں سرانجام دے چکا ہے۔دورہ کے موقع پر صوبائی نائب امیر حافظ عبد الرفیع، ضلع بونیر کے امیر مولانا سلیم حقانی ، سیکرٹری جنرل مسلم خان باچا، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری حافظ زین العارفین، قاضی فتح الباری رستمی و دیگر ہمراہ تھے۔
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
سیلاب کی آڑ میں گرانفروشوں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ کر دیا‘ جاوید قصوری
-
بزرگوں کی خدمت ہمارے ایمان اور ثقافتی روایات کا حصہ ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
پنجاب میں سیلابی صورتحال کنٹرول میں ہے، تقریباً دس لاکھ افراد ، 7 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، صوبائی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کی شاندار تقاریب پرقوم کو مبارکباد
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کی ملاقات
-
راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے
-
گندم کی 30 ہزار بوریاں چوری ہونے کے اسکینڈل میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی ضمانت مسترد
-
کراچی، نجی فیکٹری سے 20 سے زائد ڈاکوؤں نے کروڑوں کا سامان لوٹ لیا
-
کراچی، دو مختلف واقعات، شہری اور پولیس کی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.