سابق نگران وزیرداخلہ بلوچستان عنایت اللہ کاسی کاچلاس ہیلی کاپٹر حادثہ میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار تعزیت

منگل 2 ستمبر 2025 13:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) سابق نگران وزیر داخلہ بلوچستان عنایت اللہ کاسی ایڈووکیٹ نے چلاس ہیلی کاپٹر حادثہ میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ہم سب دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،اپنے بیان میں سابق نگران وزیر داخلہ بلوچستان عنایت اللہ کاسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بہادر جوان ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں، اور ان کی شہادت پر پوری قوم غم زدہ ہے۔عنایت اللہ خان کاسی ایڈووکیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :