گا ڑیوں کی ما حو لیا تی کلیئر نس ، وفاقی محتسب نے ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی ٹر یفک اور ڈی جی ما حو لیا ت کو04 ستمبر کو طلب کر لیا

منگل 2 ستمبر 2025 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) اسلام آ باد کے ڈی چو ک میں گا ڑیوں کی ما حو لیا تی چیکنگ کے با رے میں تسلی بخش رپورٹ نہ آ نے پر وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ایس ایس پی ٹر یفک اور ڈا ئر یکٹر جنر ل تحفظ ما حو لیا ت ایجنسی کو 04 ستمبر کو سما عت کے لئے طلب کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق وفاقی محتسب کے رجسٹرار محمد ثا قب خان نے اس مقصد کے لئے تمام ذمہ داران کو نو ٹس جا ری کر دئیے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی محتسب نے اسلام آ باد کے ریڈ زون میں گاڑیوں کی ما حو لیا تی کلیئرنس کے لئے لمبی قطا ر وں کا نو ٹس لیتے ہو ئے سیکر ٹر ی ٹرا نسپورٹ اتھا رٹی، کمشنر و ڈپٹی کمشنر اسلام آ باد اور پا کستان تحفظ ما حو لیا ت ایجنسی کے ڈائر یکٹر جنرل کو 29 اگست کو سما عت کے لئے طلب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سما عت میں حا ضر ہو نے والے افسران کی طرف سے وفاقی محتسب کے سوال نامے پر کو ئی رپورٹ نہ لا نے پر خفگی کا اظہار کر تے ہو ئے اب مذ کو رہ با لا افسران کو پیش ہو نے کا حکم دیا ہے۔

وفاقی محتسب کے رجسٹرار کی طرف سے بھجوا ئے گئے سوال نا مہ میں استفسار کیا گیا تھا کہ ا سلام آ باد کے انتہا ئی حساس علاقے ریڈ زون کو ہی گا ڑیوں کی کلیئر نس کے لئے کیو ں منتخب کیا گیا،گاڑیوں کی کلیئرنس کے با رے میں عوام الناس کی آ گا ہی کے لئے پر نٹ، الیکٹر انک یاسو شل میڈیا پر کو ئی آگا ہی مہم چلا ئی گئی یا نہیں، نیز یہ کہ کس ما ڈل اور مینو فیکچر نگ سال تک کی گا ڑیوں کی کلیئرنس کی جا رہی ہے۔ کیا خوا تین اور بزرگ شہر یوں کے لئے کو ئی الگ بو تھ بنا یا گیا یا نہیں وغیر ہ وغیر ہ۔ ان معلومات کے فقدان اور لا پر واہی کے نتیجے میں لوگ سا را دن قطا ر میں لگے رہتے ہیں اور باری آنے پر انہیں بتا یا جا تا ہے کہ فی الحا ل 2015ء ماڈل تک کی گا ڑیوں پرکلیئرنس اسٹکرز لگا ئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :