وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سابق چئیرمین سینٹ میر صادق سنجرانی کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 2 ستمبر 2025 18:07

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سابق چئیرمین سینٹ  میر صادق ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں سابق چئیرمین سینیٹ ورکن صوبائی اسمبلی میر صادق سنجرانی کے والد خان آصف خان سنجرانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ خان آصف خان سنجرانی معزز، نیک سیرت اور باوقار بزرگ تھے،ان کی وفات سے سنجرانی خاندان اور بلوچستان ایک نیک نام بزرگ سے محروم ہوگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی دیانت اور سادہ مزاجی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،مرحوم خان آصف خان سنجرانی کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعا گو ہیں۔