ریکوڈک منصوبہ: پاکستان کو 37 سال میں 53 ارب ڈالر آمدن متوقع

بلوچستان کو 15 ارب ڈالر کے مساوی حصے اور وسائل کی شراکت ملے گی

جمعہ 19 ستمبر 2025 10:55

ریکوڈک منصوبہ: پاکستان کو 37 سال میں 53 ارب ڈالر آمدن متوقع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)پاکستانی معیشت کیلئے گیم چینجر منصوبے ریکو ڈک کے حوالے سے بڑی پیشرفت ہوئی ہے ،7.7 ارب ڈالر لاگت کے ریکوڈک منصوبے کی پیداوار 2028 میں شروع ہوگی، منصوبے کی تعمیر کے دوران 2028 تک 7 ہزار 500 افراد کو روزگار ملے گا، ریکوڈک منصوبے سے پاکستان کو 37 سال میں 53 ارب ڈالر آمدن حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ میں ذرائع وزارت پیٹرولیم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 37 سال کے منصوبے کیلئے 3.5 ارب ڈالر کی محدود فنانسنگ لینے کا فیصلہ کیا گیاہے ، منصوبے کے دوران 90 ارب ڈالر کا آپریٹنگ کیش فلو پیدا ہوگا، اس دوران 70 ارب ڈالر کا فری کیش فلو پیدا ہونے کی امید ہے، 53 ارب ڈالر آمدن میں 11 ارب ڈالر وفاقی حکومت کیلئے ریونیو شامل ہے ، گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کو 15 ارب ڈالر کے فنڈز حاصل ہوں گے، بلوچستان حکومت کو بھی 11 ارب روپے مالی آمدن حاصل ہوگی، بلوچستان کو 9 ارب ڈالر منرل ریسورسز ایکویٹی، 6 ارب ڈالر مفت حصہ ملے گا ۔

ریکوڈک دنیا کی سونے اور تانبے کی سب سے بڑی پانچ کانوں میں سے ایک ہے اور ای سی سی نے ریکوڈک منصوبے کی فنانسنگ سے متعلق معاہدوں کی منظوری دیدی۔