Live Updates

میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو درست قراردیدیا

منگل 2 ستمبر 2025 16:41

میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو درست قراردیدیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو درست قرار دیتے ہوئے اور کان اور دانتوں کیلئے’’سپورٹیومینجمنٹ’’ تجویز کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو درست قرار دے دیارپورٹ میں کہا گیا کہ کان اور دانت حساس ہونے پر’’سپورٹیومینجمنٹ’’ تجویز کی جا رہی ہے، جنوری 2024 سے عمران خان کے کان کو اسپیشلسٹ چیک کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پمز میڈیکل بورڈ نے پہلی بار کان اور دانتوں کے لئے سپورٹیو مینجمنٹ تجویز کی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اکتوبر 2024 سے اگست 2025 تک پمز میڈیکل بورڈ بانی کا چیک اپ کر رہا ہے، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل نے جولائی2024 میں جیل کا آخری وزٹ کیا۔عمران خان کے جیل میں اب تک 15 سے زائد مختلف ڈاکٹرز چیک اپ کر چکے ہیں، پمزمیڈیکل بورڈ نے گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں میڈیکل چیک اپ کیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :