سکھر: پولیس مقابلوں میں ملوث 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار

منگل 2 ستمبر 2025 16:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)سکھر کے تھانہ بی سیکشن کی حدود ٹی این ٹی موڑ کے قریب پولیس کا دوران گشت ڈاکوں سے مبینہ مقابلہ ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی ڈاکو سنیچنگ، چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

پکڑے گئے ڈاکوں کی شناخت جام خان چاچڑ اور شفیق احمد چاچڑ کے نام سے ہوئی، زخمی ڈاکوں کے قبضے سے دو عدد ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ زخمی ڈاکوں کو متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ کوئی انسانی جان ضایع نہ ہو۔