پیپلز لیبر بیورو ضلع ٹنڈو محمد خان کے رہنماؤں کا حیسکو کے بلنگ کلرک شہزاد کریم بخش نظامانی کے خلاف احتجاج

منگل 2 ستمبر 2025 16:46

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)پیپلز لیبر بیورو ضلع ٹنڈو محمد خان کے رہنماؤں نے حیسکو کے بلنگ کلرک شہزاد کریم بخش نظامانی کے خلاف احتجاج کیا اس موقع پر ضلعی رہنماں اکبر نوحانی، محمد بخش، قیوم بھٹی اور دیگر نے کہا کہ حیسکو ڈویژن ریونیو آفس ٹنڈو محمد خان کا بلنگ کلرک شہزاد کریم بخش نظامانی دور دراز سے آنیوالے بجلی صارفین کو مختلف طریقوں سے پریشان کر کے ان سے جائز کاموں کیلئے رشوت طلب کر رہا ہے اور رشوت نہ دینے والوں کو آفس کے دوسرے لوگوں سے مل کر ان کو کاموں کو الجھا دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ شہزاد کریم بخش نظامانی ایک چیٹر قسم کا آدمی ہے ان کلاکوں سے قبل آر او آفس حیسکو میں جو بجلی صارفین اپنے کام کیلئے جاتا تھا تو اسے عزت ملتی تھی اور ان کا کام بھی ہو جاتا تھا لیکن موجودہ ریونیو آفس میں کرپشن کا بازار گرم ہے پی سی اور دیگر معاملات کی آر میں رشوت لینے کے بعد کام کر کے دیا جا رہا ہے جبکہ بجلی چوری کی وجہ سے طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے انہوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی چیف انجینئر حیسکو حیدرآباد فیض اللہ ڈائری، ایکس سی این ٹنڈو محمد خان اور اعلی حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے

متعلقہ عنوان :