Live Updates

سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر

منگل 2 ستمبر 2025 18:12

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) ملتان میں سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے سرچ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں دریائی علاقوں کا مسلسل انسپکشن کر رہی ہیں اور وہاں مقیم افراد کو انخلاء کے عمل کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے مختلف فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور متاثرین سیلاب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے ریلیف کیمپس میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ سے بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ریلیف کیمپس میں خواتین اور بچوں کے لیے الگ باتھ روم اور خیمے لگانے کے احکامات جاری کیے تاکہ متاثرہ خاندا نوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے لیے دن میں تین وقت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ بچوں کے لیے دودھ کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔ وسیم حامد سندھو نے کہا کہ ہیڈ تریموں سے آنے والا سیلابی ریلا ملتان میں داخل ہو چکا ہے اورآبادی کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا روڈ کو بریچ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت اقدامات سے پانی کے بہاؤ سے نقصانات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :