"دھی رانی پروگرام"غریب بچیوں کی شادیوں کےلئے ایک فلاحی اقدام ہے،ڈپٹی کمشنر لیہ

منگل 2 ستمبر 2025 17:55

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کا قیدیوں کی بیٹیوں کو "دھی رانی پروگرام" میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ اس پروگرام کے تحت 284 درخواستیں تحصیل لیہ، 160 تحصیل کروڑ لعل عیسن اور 15 تحصیل چوبارہ میں موصول ہوئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے کہا ہے کہ درخواستوں کی شفاف بنیادوں پر سکروٹنی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ "دھی رانی پروگرام" غریب بچیوں کی شادیوں کے لیے ایک فلاحی اقدام ہے۔\378

متعلقہ عنوان :