Live Updates

سمبڑیال میں 5 لائیوسٹاک فلڈ ریلیف کیمپ میں جانوروں کو حفاظتی ویکیسن لگائی جارہی ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر

منگل 2 ستمبر 2025 18:02

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) تحصیل سمبڑیال میں5 لائیواسٹاک فلڈ ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں اور جانوروں کو تمام ایمرجنسی ادویات سمیت حفاظتی ویکیسن لگائی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد افضل نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحصیل سمبڑیال میں سیلابی صورتحال پر پہلے دن سے ہی 5 لائیوسٹاک فلڈ ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ، کیمپ میں ادویات کے ساتھ ساتھ جانوروں کو حفاظتی ویکسین بھی لگائی جارہی ہیں اور ہماری وین مختلف علاقوں میں جاکر بھی سروس فراہم کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کھٹیالہ ،چھنی گوندل ،رندھیر ،ماجرہ کلاں اور کوٹلی کھوکھراں میں فلڈ ریلیف کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے ،متاثرین کے جانوروں کی مکمل دیکھ بھال جاری ہے اور جانوروں کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے خوراک و ونڈا بھی تقسیم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں ہر وقت فیلڈ میں موجود ہیں اور صورتحال کنٹرول ہونے تک ہمارے کیمپ جاری رہیں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات