اینٹی کرپشن سرگودھا کی میانوالی میں کارروائی، پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

منگل 2 ستمبر 2025 18:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن سرگودھا مدثرحنیف بھٹی کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈویژن بھر میں کرپٹ مافیا کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا کریک ڈاؤن شروع کیا ہوا ہے۔ اسی ضمن میں محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے میانوالی میں کارروائی کرتے ہوئے پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔

اینٹی کرپشن ذرائع کےمطابق پٹواری محمدمقبول رشوت لیتےہوئےرنگےہاتھوں گرفتارکرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن کی ریڈنگ ٹیم نے سرکل آفیسراینٹی کرپشن میانوالی نا صرعزیز خان کی نگرانی میں ریڈ کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پٹواری نے انتقال درج کرنے کے لیے مبلغ ایک لاکھ روپے رشوت لی تھی۔ محمد نوید سکنہ ہائے کندیاں ضلع میانوالی نے درخواست دی کہ پٹواری حلقہ چک نمبری 1 تا 3 ڈی بی انتقال درج کرنے کے لیے 1 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ اللہ کی نگرانی میں ریڈ کرکے محمد مقبول پٹواری محکمہ مال کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے1لاکھ روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے موقع پر گرفتار کر لیا گیا ۔اینٹی کرپشن ٹیم نے ملزم کے خلاف رشوت لینے کے جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :