ض*بلیدہ کے علاقے نوانو زامران میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے

منگل 2 ستمبر 2025 19:30

ا تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2025ء)بلیدہ کے علاقے نوانو زامران میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے نواحی علاقے نوانو زامران میں گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ کے فورا بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے قریبی صحت مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :