
پاکستان میں دو سے 3ارب کے آن لائن فراڈ کیسز رپورٹ
ایک سال میں 63کال سینٹرز پر چھاپے مارے ،450افراد کو گرفتار کیا گیا، این سی سی آئی اے
منگل 2 ستمبر 2025 21:20
(جاری ہے)
سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان میں 2 سے 3 ارب روپے کی آن لائن مالی فراڈ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر 63 غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے مارے ہیں، 7 کروڑ 20 لاکھ کی رقم کا مالی فراڈ ہوا اور متعدد ایف آئی آرز بھی رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرائم کی 60 فیصد سے زائد شکایات الیکٹرونک کرائمز کی ہیں اور پاکستان میں الیکٹرانک فراڈ 3 ارب تک پہنچ گیا ہے، ایک سال میں 63 کال سینٹرز پر چھاپے مارے اور 450 افراد کو گرفتار کیا گیا۔این سی سی آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ آن لائن لون کمپنیوں کی طرف سے 1800 فیصد سود لیا جاتا رہا ہے، نان بینکنگ فنانشل کمپنیاں قرضوں کے فراڈ میں ملوث ہیں جبکہ ایس ای سی پی نے 2020 میں ان کمپنیوں کو لائسنس دیے تھے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ ان کمپنیوں کے لیے ایس ای سی پی نے کوئی شرائط عائد نہیں کی تھیں، ایپ ڈاون لوڈ کرنے سے گیلری اور رابطہ نمبروں تک رسائی حاصل کرلیتے تھے، قرضہ لینے کے بعد کوئی بھی شہری پھنس جاتا تھا یہاں تک کہ اگر کسی نے کھانا کھانے کے لیے 5 ہزار کا قرضہ لیا تو وہ بھی پھنس جاتا تھا۔این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ایس ای سی پی نے قرضے پر سود کی شرح مقرر نہیں کی تھی، ایک کمپنی کا قرضہ واپس کرنے کے لیے شہری دوسری کمپنی سے قرضہ لیتے تھے تام ایس ای سی پی نے اپنی ریگولیشنز میں بہتری کی اور اب کمپنی قرض پر صرف 100 فیصد سود لے سکتی ہے اورکوئی بھی شہری قرض لینے کے لیے تین افراد کی تفصیلات جمع کروانے کا پابند ہوگا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ آن لائن قرضہ ایپ کمپنی شہریوں کی گیلری اور نمبرز تک رسائی کی مجاز نہیں ہوگی، آن لائن قرضہ فراڈ میں ملوث 90 فیصد ایپ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور بڑی حد تک یہ فراڈ روکنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.