فیصل آباد پولیس نے ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا

بدھ 3 ستمبر 2025 11:20

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)فیصل آباد پولیس نے ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے متحرک ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کرکے سرغنہ عامر مسیح کو ساتھی عمران سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ ملزمان سے نقدی،موٹر سائیکل،مویشی،زیور سمیت کل مالیتی سات لاکھ پچاس ہزار کی ریکوری کی گئی۔ ملزمان سے چھ مقدمات ٹریس آٹ کیے گئے ہیں۔ ملزمان کیخلاف دستیاب ریکارڈ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔