Live Updates

رحیم یارخان ،شیخ زید ہسپتال نے سیلابی صورتحال با رے میں ہنگامی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،پرنسپل

بدھ 3 ستمبر 2025 12:00

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم کی سربراہی میں ایک وفد نے چاچڑاں شریف میں ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے قائم کردہ فلڈ ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔ اس وفد میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر فیصل وحید اور ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عمران بشیر و دیگر بھی شامل تھے۔

شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کے وفد نے کیمپوں میں سیلاب متعلقہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے کہا شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان میں ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں اور ان کی لسٹیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ساتھ شیئر کر دی گئی ہیں۔ شیخ زید ہسپتال، ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مشترکہ طور پر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں۔ شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان کی ٹیمیں سیلاب کے پیش نظر ہر ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کےلئے اور سیلاب زدگان کی طبی امداد کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔\378

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :