ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا بنیادی مرکز صحت کاکول کا دورہ، سہولیات و ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا

بدھ 3 ستمبر 2025 13:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس امان اللہ سعید نے بنیادی مرکز صحت کاکول کا دورہ کیا اور سہولیات و ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے سٹاف کی حاضری اور صفائی کا بھی معائنہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے مسائل دریافت کیے اور سٹاف کو صحت کی خدمات کی فراہمی میں بہتری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :