بھکر، پولیس تھانہ کلور کوٹ چوکی میبل کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، آٹھ جواری گرفتار اور جوئے پر لگی ہوئی رقم برآمد کر لی گئی

بدھ 3 ستمبر 2025 14:10

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) بھکرپولیس تھانہ کلوکورٹ چوکی میبل پولیس نےجوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا، ٓاٹھ جواری موقع پر گرفتار ہوئےاور جوئے پر لگی رقم بھی برامد کر لی ،پولیس ترجمان کے مطابق ایس ڈی۔

(جاری ہے)

پی او کلورکوٹ ظفر اقبال کلیار کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ محمد شعیب کی نگرانی میںچوکی میبل انچارج نعمت اللہ سب انسپکٹر اور پولیس ٹیم نے جوئےکے اڈے پر کامیاب چھاپہ مار کر 08 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ،جواریوں سے 01 لاکھ 51 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی ۔آٹھ گرفتار ملزمان کےخلاف قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان عطاء اللہ ،وقاص ،حفیظ، سلیم ، غفور، ذیشان ، ریاض اور شاہد کو پابند سلاسل کر دیا گیا ۔\378

متعلقہ عنوان :