ڈپٹی کمشنر پشاورکاسروس ڈیلیوری سنٹر کادورہ،سائلین کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

بدھ 3 ستمبر 2025 14:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بابر خان تنولی کے ہمراہ سروس ڈیلیوری سنٹر شامی روڈ کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سروسز اور سٹاف کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نےموجود سائلین سے ملاقات کی اور ان سے مسائل اور فراہم کردہ سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کو فوری حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :