پیرآبادپولیس کی کارروائی،3 ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

بدھ 3 ستمبر 2025 15:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) تھانہ پیرآبادپولیس نے خفیہ اطلاع پر میاں والی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 12گرام کرسٹل، 12گرام آئس، 34گرام چرس اور نقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

بدھ کوپولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سلیم عرف آفریدی ولد رحیم خان، فرحان ولد گل نظیر اور محمد ذیشان ولد محمد رفیق شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :