صوبائی وزیر منصوبہ بندی کا کوئٹہ کے شاہوانی سٹیڈیم کے قریب بم دھماکے کی مذمت

بدھ 3 ستمبر 2025 15:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی نے شاہوانی سٹیڈیم کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کے جلسے پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں 13 سیاسی کارکن شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ اقدامات کسی طور برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ میری دلی ہمدردیاں اور تعزیت شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت اس سانحے کی شفاف تحقیقات کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :