نوشہرو فیروز،غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن

بدھ 3 ستمبر 2025 16:48

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) کنڈیارو شہر کی مختلف بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف عدالتی حکم پر اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر آفس کے اسسٹنٹ محسن چانڈیو، ٹی ایم او کنڈیارو سلیم میمن، حسنین جوکھیو سمیت کنڈیارو ٹاؤن کمیٹی کا عملہ اور پولیس اہلکار شریک تھے۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں جن میں عیدگاہ روڈ، مختیار کار آفس چوک، اسپتال روڈ اور ہائی اسکول روڈ شامل ہیں، سے لوہے کی رکاوٹیں، جھنڈے، جنگلے، پتھارے، چھپرے، ریڑھیاں اور دیگر سامان ہٹا کر تحویل میں لے لیا گیا، جسے ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے منتقل کیا گیا۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کارروائی عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے تحت کی جا رہی ہے۔ دکانداروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی دکانوں کے سامنے سے تجاوزات ختم کریں، بصورتِ دیگر باقی سامان بھی ضبط کر لیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :