سچل پولیس نے چانڈیو چوک کے قریب مقابلے کے بعد ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

بدھ 3 ستمبر 2025 17:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)سچل پولیس نے چانڈیو چوک کے قریب مقابلے کے بعد ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق ایسٹ، تھانہ سچل کے علاقے چانڈیو چوک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت عادل کے نام سے ہوئی ۔ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، جبکہ فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :