کراچی: یونیورسٹی روڈ کے قریب پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے 2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

بدھ 3 ستمبر 2025 17:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)مبینہ ٹاؤن پولیس نے یونیورسٹی روڈ کے قریب پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے 2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی علی الصبح یونیورسٹی روڈ کے قریب مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔مبینہ ٹان پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

ملزمان اے ٹی ایمسے رقم نکال کے جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہوررہے تھے کہ پولیس بروقت موقع پہ پہنچی اور دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جن کی شناخت کامران عرف اسداللہ اور وقاص کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 02 عدد غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور شہریوں سے چھینا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا۔زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو بروقت طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔گرفتار ملزم کامران عرف اسداللہ کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔ملزم کامران عرف اسداللہ قبل از بھی پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔