آر پی او سرگودھا کی زیرِ صدارت برانچز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ،جدید خطوط پر استوار کرنے کی منظوری

بدھ 3 ستمبر 2025 17:21

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا محمد شہزاد آصف خان کی زیرِ صدارت برانچز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شکایت برانچ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی منظوری ،مزید بہتری اور درپیش مسائل کے حل کے لیے تجاویز زیرِ غور لائی گئیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر شکایت برانچ کو جدید خطوط پر بنانے کی منظوری دی گئی۔آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے کارکردگی میں مزید بہتری لانے، عوامی سہولت اور بروقت مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد صہیب اشرف ، تمام برانچز کے انچارجز بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :