گیپکو 132 کے وی لائن کا ٹاور گرنے سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی

بدھ 3 ستمبر 2025 18:26

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)نالہ ڈیک میں طغیانی سے گیپکو 132 کے وی لائن کا ٹاور گرنے سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی۔بتایا گیس ہے کہ نالہ ڈیک میں گیپکو کے 132 کے وی پسرور، ظفروال ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور گرنے سے متاثرہ 132 کیوی ظفروال گرڈ اسٹیشن کے 16 عدد فیڈرز میں سے متبادل ذرائع سے 09 فیڈرز پر مکمل اور جزوی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مکمل بحال ہونے والے فیڈرز میں 11 کے وی ظفروال، رحیم آباد اور جموں گیٹ فیڈرز جبکہ جزوی بحالی والے فیڈرز میں 11 کے وی ٹھرو منڈی، نونار، دھم تھل، کنگرہ، گیگیاں اور بھگیاری فیڈرز شامل ہیں۔گیپکو ترجمان کے مطابق باقی ماندہ متاثرہ فیڈروں کو متبادل اوقات میں بجلی فراہمی پر کام تیزی سے جاری ہے۔پانی اترتے ہی فورا متاثرہ ٹاور کی دوبارہ تنصیب کر دی جائے گی اور متاثرہ گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی باقاعدہ بحال ہو جائے گی۔رات سے انتھک محنت کرنے والی ٹیم میں شامل افسروں اور جوانوں کو چیف ایگزیکٹو گیپکو انجینیئر محمد ایوب کی طرف سے خصوصی شاباش دی گئی۔ہر مشکل گھڑی کی گھڑی میں دن رات کی پرواہ کئے بغیر گیپکو اپنے شہریوں کے ساتھ ہر دم مستعد اور شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :