جنرل ہسپتال انتظامیہ بچے کی بحفاظت واپسی تک پولیس سے رابطے میں رہے گی

بدھ 3 ستمبر 2025 18:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے لاپتہ ہونے والے نومولود بچے کے والد سے ملاقات کی اورانہوں نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ اس معاملے میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی اور بچے کی بحفاظت واپسی تک پولیس سے رابطے میں رہے گی ۔

(جاری ہے)

انہیں تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام اس افسوس ناک واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور بچے کی بازیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ اس واقعہ پر نہایت تشویش میں ہے اور واقعے کے پہلے روز سے ہی ایم ایس سمیت متعلقہ انتظامی ڈاکٹرز پولیس حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ پرنسپل پروفیسر فاروق افضل کا کہنا تھا کہ پولیس اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بچے کی بازیابی میں کامیاب ہو جائے گی۔