حکومت بلوچستان نے 6ستمبر کو عیدمیلاد النبیؐ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا

بدھ 3 ستمبر 2025 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومتِ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں بروز ہفتہ، 6 ستمبر 2025 بمطابق 12 ربیع الاول 1447 ہجری کو عید میلادالنبیﷺکے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :