د* بی این پی کارکنوں پر بم دھماکہ کی سخت الفاظ میں مذمت ہیں، رحیم آغا

بدھ 3 ستمبر 2025 20:00

cکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2025ء) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، حاجی نصرالدین کاکڑ، ولی افغان ترین، میر محمد رحیم بنگلزئی، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، حاجی فاروق شاھوانی، حاجی اسلم ترین، سید حیدر آغا، خان کاکڑ، حاجی ظہور کاکڑ،سید شفیع آغا، سردار سجاد شاھوانی، ملک محمد حسین شاھوانی، زبہر احمد لہڑی، حاجی حبیب اللہ اچکزئی، سید غنی آغا، حاجی داود خلجی، ولی محمد، اقبال کاکڑ و دیگر رھنماوں نے گزشتہ روز سریاب شاھوانی اسٹیڈیم میں بی این پی کارکنوں پر بم دھماکہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے کہا ھے دلخراش واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ھے انھوں نے کہا کہ ھم غمزدہ خاندانوں کی غم میں برابر کے شریک ہیں ھم شہداء کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت اس طرح ناپاک اور ناقابل برداشت واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے تاکہ آئندہ ایسا دل خراش واقعہ رونما نہ ھوسکے۔

متعلقہ عنوان :