
ایف بی آرکی جانب سے سمگل شدہ گاڑیوں کی غیر قانونی ریگولرائزیشن میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی جاری، سکینڈل میں 7 ایف آئی آر درج، 13 افراد گرفتا ر
بدھ 3 ستمبر 2025 20:40
(جاری ہے)
ترجمان نے بتایا کہ اگست 2021 میں ایف بی آر نے وی بوک نظام کے ذریعہ ”آکشن ماڈیول“ متعارف کرایا تھا تاکہ نیلام شدہ گاڑیوں کے غلط استعمال کو روکا جا سکے، اس سسٹم کے ذریعے موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز کو آن لائن گاڑیوں کی تفصیلات کی تصدیق کی سہولت دی گئی تاکہ ادارہ جاتی کنٹرول کویقینی بنایاجاسکے اور خریداروں کو سہولت ملے۔
جولائی 2025 میں اس ماڈیول کے غلط استعمال کی رپورٹس سامنے آئیں، تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ سسٹم میں اپ لوڈ کی گئی 1,909 گاڑیوں میں سے 103 گاڑیاں جعلی یوزر آئی ڈیز کے ذریعے اپ لوڈ کی گئیں جبکہ ان میں سے 43سمگل شدہگاڑیوں کو موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز نے رجسٹر بھی کر لیا جس سے ان کو قانونی حیثیت مل گئی۔بیان کے مطابق ڈیجیٹل آڈٹ اور اندرونی تحقیقات کے نتیجے میں ان یوزر آئی ڈیزکی شناخت کی گئیں جن کے ذریعے یہ جعلسازی کی گئی تھی۔ اس پر 9 جولائی 2025 کو ایف بی آر نے ایک ڈپٹی کلیکٹر اور ایک اسسٹنٹ کلیکٹر کو معطل کر دیا جن کے اکاؤنٹس کا ناجائز استعمال کیا گیا تھا۔مزید تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ ایک منظم جرائم پیشہ گروہ ہے جس میں موٹررجسٹریشن اتھارٹیز کے افسران اور کار ڈیلرز بھی شامل ہیں۔ معاملے کی سنگینی دیکھتے ہوئے ایف بی آر نے 9 جولائی کو ایف آئی اے، کسٹمز اور انٹیلی جنس اداروں کے اعلیٰ افسران پر مشتمل ایک مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) بنانے کی باضابطہ درخواست دی۔10 جولائی 2025 کو ایف بی آر کی شکایت پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کیں جس کے نتیجے میں 28 اگست کو ایف آئی اے نے ملوث افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کی اور آج انہیں باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا۔ کسٹمز انفورسمنٹ اب تک اس بڑے اسکینڈل میں 7 ایف آئی آر درج کر چکا ہے جبکہ 13 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ایف بی آر نے کہاہے کہ یہ کارروائی واضح پیغام ہے کہ ادارے کے اندر موجود جرائم پیشہ عناصر کو ہر صورت بے نقاب کیا جائے گا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ ایف بی آر نے اعادہ کیا کہ وہ اپنے افسران کو جوابدہ بنانے اور سرکاری خدمات میں دیانت کو ہر سطح پر برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاک چین کمپنیوں نے ملکر پاکستان میں 2 اور 3 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع کرد ی
-
اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی بنانے کا فیصلہ
-
ہری پور،شادی شدہ خاتون سے مبینہ طور پر 5 افراد کی اجتماعی زیادتی
-
عجیب بات ہے جن لاپتا افراد کو حکومت دہشتگرد کہتی رہی اب انکو پیسے دے رہی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
-
آئی ایم ایف مذاکرات، ایف بی آر کو 2ہفتوں میں 1100ارب اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش
-
لاہورہائیکورٹ نے بچے کے خرچ میں کمی کی درخواست مسترد
-
رحیم یارخان،گھریلوجھگڑوں،مالی پریشانیوں اوربیروزگاری سے تنگ آکر 4 خواتین سمیت 5افراد کا اقدام خودکشی،ہسپتال منتقل
-
مولانا فضل الرحمن کی صادق سنجرانی کی رہائش گاہ پر آمد ، والد کے انتقال پر تعزیت کااظہار
-
مجھے لوگوں کی تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 5.3فیصد اضافہ
-
مریم اورنگزیب ،خواجہ سلمان رفیق شجاع آباد بائی پاس پہنچ گئے،سیلابی صورتحال کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی خواتین کوہ پیما ٹیم کو بری لا چوٹی سر کرنے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.