صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی سے یونیسف کی ٹیم کی ان کے دفتر میں ملاقات

بدھ 3 ستمبر 2025 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سندج شاہینہ شیر علی سے یونیسف کی ٹیم نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ملاقات میں صنفی برابری اور نو عمر لڑکیوں کے بااختیار مستقبل کے لیے "بااختیار مستقبل، بااختیار پاکستان" اتحاد کے قیام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونیسف کی ٹیم میں محترمہ سیدہ میمونا زیب، جینڈر ایکسپرٹ کنسلٹنٹ، اور محترمہ عظمی شاہ، پروگرام آفیسر جینڈر یونٹ شامل تھیں۔

یونیسف ٹیم نے صوبائی سطح پر لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے ترجیحات، چیلنجز اور مواقع پر بات کی جبکہ آئندہ صوبائی کو-کری ایشن ورکشاپ کے ذریعے سندھ کے لیے جامع ایکشن پلان تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے یونیسف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ خواتین اور نو عمر لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے عمل میں بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔