جناح اسپتال کراچی انتہائی بدانتظامی اور نااہلیت کا شکار،مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں

بدھ 3 ستمبر 2025 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)شہر میں مچھروں کی افزائش سے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے مریض جناح اسپتال ریفر کیے جانے لگے لیکن جناح میں مریضوں کے بہتر علاج کا کوئی انتظام دیکھنے میں نہیں آرہا۔۔ صحافیوں کے مریضوں کو بھی پریشان کیا جانے لگا۔۔ ایمرجنسی میں مریضوں کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہوتی۔

گندے وارڈ میں مریضوں کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہونے لگی۔۔

(جاری ہے)

شہریوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ جس طرح پہلے جے پی ایم سی وفاق کے زیرِانتظام تھا اسی طرح یہ ادارہ تباہی سے بچانے کے لیے واپس وفاق کے سپرد کیا جائے۔۔ مریضوں کو لے جانے والے شہریوں کا کہنا ہے ایمرجنسی میں لائے گئے مریض گھنٹوں پڑے رہتے ہیں کوئی ڈاکٹر چیک کرنے تک نہیں آتا۔۔ ڈاکٹرز جگہ جگہ موجود ہوتے دیکھائی دیتے ہیں لیکن مریضوں کو چیک کرنے کا ان کے پاس وقت نہیں۔۔ سینیئر ڈاکٹر مریضوں کا چیک اپ کرنا اپنے لیے شرم محسوس کرتے ہیں، جونئیر ڈاکٹرز سے کریٹیکل مریضوں کو چیک کرنے کا کہا جاتا ہے۔۔ شہریوں نے متنبہ کیا ہے کہ شہریوں کے ٹیکس کے پیسوں سے طلنے والے جناح اسپتال کا قبلہ درست کیا جائے۔