باغبانپورہ پولیس کی کارروائی،سٹیج اداکارہ اقرا پر تشدد اور فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار

بدھ 3 ستمبر 2025 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) باغبانپورہ پولیس نے سٹیج اداکارہ اقرا پر تشدد اور فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 29اگست کو پنجابی تھیٹر نامی جگہ پر سٹیج اداکارہ پر تشدد وفائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ کو فوری کارروائی کرنے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

باغبانپورہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 4076/25فوری درج کر لیا۔ ایس ڈی پی اوباغبانپورہ، ایس ایچ او کی سربراہی میں سپیشل ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کارلاتے ہوئے ملزم کو گرفتارکر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی کینٹ اور خصوصی ٹیم کو شاباش دی۔ فیصل کامران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔صنفی جرائم سمیت قانون ہاتھ میں لینے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :