کمشنر جعفرآباد کا مختلف علاقوں کا دورہ ، ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کاجائزہ

بدھ 3 ستمبر 2025 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) کمشنر جعفرآباد خالد خان نےمختلف علاقوں کا دورہ کیا ،انہوں نے ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ اور فیلڈ میں خدمات سرانجام دینے والی پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ٹیموں سے ملاقات کی اور انسداد پولیو مہم کے تمام امور پر ان سے معلومات حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے اور فنگر مارکنگ، ڈور مارکنگ سمیت مہم کی دیگر تکنیکی جزئیات کا بھی باریک بینی سے معائنہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اداروں اور ٹیموں کی مربوط کوششیں ناگزیر ہیں ، ضلع انتظامیہ اس قومی فریضے کی انجام دہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس میں انسداد پولیو مہم کا ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام پولیو ورکرز، ایریا انچارجز اور یو سی ایم اوز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ہر یونین کونسل سے کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں اور مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل، چیلنجز اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے تمام ٹیموں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی ذمہ داری ہے جس میں تمام متعلقہ اداروں اور افراد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :