5 سردار عطا اللہ مینگل کی برسی کے جلسہ عام پر دہشت گردی کو بلوچ، پشتون قومی تحریکوں اور جمہوری سیاسی جماعتوں پر حملہ قرار دیتے ہیں، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ

بدھ 3 ستمبر 2025 23:05

/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2025ء) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان خان، نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے صوبائی صدر وکیل خان عادل، جاوید خان، ذوالقرنین خان، اشرف خان نے سول ہسپتال کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسہ عام پر دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے بی۔این۔پی کے رہنماہ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ، موسیٰ بلوچ اور دیگر سیاسی رہنماں و کارکنوں کی عیادت کی۔

اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمی سیاسی کارکنوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

پارٹی رہنماں نے ممتاز قوم پرست، جمہوری و ترقی پسند سیاسی رہنماء سردار عطا اللہ مینگل کی برسی کے جلسہ عام پر دہشت گردی کو بلوچ، پشتون قومی تحریکوں اور جمہوری سیاسی جماعتوں پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پشتون، بلوچ اقوام کو قومی، جمہوری، ثقافتی، آئینی حقوق واختیارات سے محروم کرنے،ساحل، وسائل، ابی، معدنی ذخائر اور زمینوں پر قبضہ گیری، سیاسی کارکنوں کو لاپتہ کرکے ان کی ماورائے عدالت قتل و غارتگری کی ریاستی اقدامات اور پالیسیوں کے بعد اب اپنے اکابرین کی برسی منانے اور امن و جمہوری حقوق کیلئے سیاسی آوازوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جو فاشزم اور ریاستی جبر کی انتہا ہے لہذا ایسی اذیت ناک صورتحال میں پشتون، بلوچ قومی تحریکوں کے سیاسی پارٹیوں کو باالخصوص اور دیگر جمہوری سیاسی پارٹیوں کو باالعموم درست ترجیحات اور درست صف بندی کرکے اس اذیت ناک صورتحال سے متحدہ قومی محاذ اور جمہوری سیاسی مزاحمت وجدوجہد کے ذریعے نجات حاصل کرنی ھوگی جو وقت و حالات کا تقاضا اور سیاسی پارٹیوں کی اولین ذمہ داری ہی