Live Updates

ریسکیو 1122 فیصل آباد نےدریائے روای کے ملحقہ علاقہ سے 8 روز میں خواتین اور بچوں سمیت 834 افراد کو ریسکیو کیا،ترجمان

بدھ 3 ستمبر 2025 23:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) ریسکیو 1122 نے فیصل آباد کی تحصیل تاندالیانوالہ میں دریائے روای کے ملحقہ علاقہ سے 8 روز میں خواتین اور بچوں سمیت 834 افراد کو ریسکیو کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان زاہد لطیف نے بتایا کہ فیصل آباد کی تحصیل تاندالیانوالہ میں دریائے روای ملحقہ علاقہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیئر احتشام واہلہ کی زیر نگرانی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

امدادی ٹیموں نے 8 روز کے دوران 834 افراد کو سامان سمیت ریسکیو کیا ہے۔سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 6 ریسکیو پوسٹیں،5 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہیں۔انسانی جانوں کے ساتھ 611 مختلف جانوروں کو بھی ریسکیو کیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں دن رات 24 گھنٹے سیلاب زدہ علاقوں سے متاثرین کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :